Screenshot 2025-03-21 150809

پسندیدہ مشروب کا آرڈر۔۔۔۔ ٹرمپ نے "دنیا کے خاتمے" کا بٹن دبا کر حاضرین کو چونکا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صدر ٹرمپ جن کے پاس کسی بھی خطرناک موقع پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا اختیار ہمہ وقت ایک بریف کیس کی شکل میں ان کے ساتھ چلتا ہے نے گزشتہ روز اس وقت بعض اینکرز کو حیران کر دیا جب وہ وائٹ ہاؤس میں بیٹھے انٹرویو دے رہے تھے اور اچانک انہوں نے سرخ بٹن کو دبا دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار صدر ٹرمپ اپنے ساتھ بیٹھے لوگوں کو حیران کرنے کے لیے سرخ بٹن دباتے رہے ہیں اور اب کی بار دوبارہ صدر منتخب ہو کر وائٹ ہاؤس میں اپنی میز کے ساتھ مذکورہ سرخ بٹن کو لگانا ضروری سمجھا ہے۔

پچھلے دور صدارت میں بھی انہوں نے یہ سرخ بٹن اپنی میز کے اوپر سنبھالے رکھا تھا اور گاہے گاہے اس کی طرف ہاتھ بڑھا کر وہ سب کو حیران کر دیتے تھے۔

گزشتہ روز بھی صدر ٹرمپ نے 'فاکس نیوز' کے اینکرز کو اس وقت حیران کیا جب صدر کا انٹرویو چل رہا تھا تو انہوں نے اپنی میز پر لگے سرخ بٹن کو دبایا اور کہا کہ یہ کوک مانگ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس بات کو طنزیہ نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'ہر کوئی یہ سوچتا ہے کہ آج اگر امریکی صدر نے بٹن دبا دیا تو دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔' وہ اس جوہری بٹن کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

دوسری مدت صدارت کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میز پر لگایا جانے والا یہ سرخ بٹن پہلی اکا دکا اشیاء میں شامل تھا جنہیں صدر ٹرمپ نےآتے ہی اپنی میز کے ساتھ نصب کر لیا۔

خیال رہے سابق صدر جوبائیڈن نے 2021 میں صدارتی اختیارات سنبھالنے کے ساتھ ہی اس بٹن کو اپنے سامنے سے ہٹا دیا تھا۔ لیکن صدر ٹرمپ نے نہ صرف یہ کہ اس کو دوبارہ اپنے سامنے لگالیا ہے اور اس بٹن کے بارے میں بات بھی کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے 2017 میں 'فنانشیئل ٹائمز' کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 'یہ واقعی جوہری بٹن ہے مگر کوکا کولا منگوانے کے لیے ہے۔'

سابق وائٹ ہاؤس معاون کرس سمز نے 2019 میں اپنی کتاب میں لکھا تھا 'صدر ٹرمپ اپنی میز پر لگے سرخ بٹن کو مہمانوں کے ساتھ مذاق کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔'

کرس سمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ بیٹھے بیٹھے اچانک سرخ بٹن پریس کر دیتے تھے اور پھر کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس کے کارکن تھال میں مشروب ڈالے سامنے آکر کھڑے ہوتے تھے۔ جبکہ ٹرمپ کے مہمان ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے حیرت کا اظہار کرتے تھے۔

'ایک بار ایسا ہوا کہ صدر ٹرمپ نے مہمانوں کی موجودگی میں میز پر لگا یہ خاص بٹن دبایا اور کے بعد وائٹ ہاؤس کا ایک کارکن چاندی کے تھال میں شراب کا ایک گلاس لے کر کمرے میں داخل ہوگیا۔ اس پر ٹرمپ بےساختہ ہنسنے لگا۔'

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں