امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز 7 مارچ 2025 کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ (رائٹرز)

وائٹ ہاؤس : امریکی سلامتی سے متعلق کئی اعلیٰ حکام ذمہ داریوں سے فارغ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی سلامتی سے متعلق کئی اعلیٰ حکام کو وائٹ ہاؤس سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے سے جڑے تین مختلف ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کے روز کیا گیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے دوران سلامتی سے متعلق اعلیٰ حکام کی برطرفی کا یہ پہلا بڑا واقعہ ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ان حکام کی فراغت عارضی ہے یا مستقل بنیادوں پر کی گئی ہے۔

دو ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی حکام کو فارغ کرنے کے وقت بتایا گیا ہے کہ ان کی فراغت کا باعث ان کا پس منظر بنا ہے۔

جن امریکی حکام کو فارغ کیا گیا ہے ۔ ان میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر حکام ڈیوڈ فیتھ، بریان والش بھی شامل ہیں۔ تاہم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حکام نے ان بر طرفیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں