یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی 16 اکتوبر 2024 کو یوکرین کے شہر کئیف میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔ (یوکرین کے صدر کی پریس سروس بذریعہ اے پی)
یوکرین کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا کہ ملک کی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز مارشل لاء میں چھے اگست تک توسیع کرنے کے لیے ووٹ دیا کیونکہ ملک پر روس کا مکمل حملہ جاری ہے۔
توسیع کے حق میں 357 نائبین کی بھاری اکثریت نے ووٹ دیا جس سے ملک کی افواج کو متحرک اور انتخابی عمل کو معطل کرنا ممکن ہو گا۔ ایک قانون ساز نے بل کے خلاف ووٹ دیا۔