الأمن_العام_السعودي

سعودی عرب: جعلی حج مہم کی تشہیر کرنے والے دو افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے دو یمنی اور مصری باشندوں کو جعلی اور گمراہ کن حج مہم کے اشتہارات شائع کرکے دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ان اشتہارات میں عازمین کو مقدس مقامات کے اندر رہائش اور آمدورفت کی پیشکش کی گئی تھی۔ ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی گئی اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں