Algeria Flag

الجزائر: نسل پرستانہ مواد کے باعث ٹی وی چینل کی نشریات معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الجزائری حکام نے ایک نیوز چینل کی نشریات جمعہ کے روز معطل کر دی ہیں۔ نیوز چینل کی نشریات کی یہ معطلی دس روز کے لیے کی گئی ہے۔ یہ اقدام اس ٹی وی کی طرف سے سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ مواد دکھانے پر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹی وی نے یہ نسل پرستانہ نشریہ افریقی ماہجرین کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے 'ایکوروک نیوز' کی نشریات معطل کی گئی ہیں۔

اس ٹی وی چینل نے افریقی مہاجرین کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ ٹی وی نے اپنے 'فیس بک پیج' پر یہ پوسٹ پولیس کے چھاپوں کے بعد کی تھیں ۔ جنہیں پولیس نے نظر بند کیا ہوا تھا۔

الجزائر کی ٹی وی چیلنز کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی 'انیرا' نے ٹی وی چینلز کی طرف سے 'فیس بک' پر پوسٹ کیے گئے اس مواد کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔

'انیرا' کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ مواد نسل پرستانہ اور امتیازی مواد کے زمرے میں آتا ہے اور انسانی عظمت پر حملے اور لوگوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش ہے۔

'انیرا' نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی وی چینل کی انتظامیہ افریقی تارکین وطن سے باضابطہ طور پر معافی مانگے۔

یاد رہے دسیوں ہزار غیر اندراج شدہ افریقی تارکین وطن الجزائر کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک ریاستی ٹی وی کے مطابق ان میں سے بہت ساروں کو الجزائر ہی میں نوکری مل جاتی ہے۔ الجزائر نے تقریباً 5 ہزار افریقیوں کو ہمسایہ ملک نائیجر کی طرف بھیج دیا ہے۔ ان میں سے تقریباً نصف نائیجر سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں