المسجد الحرام .

مسجد حرام لائبریری کا حج 2025 کے لیے نئے منصوبوں کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد حرام اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کو دیکھنے والی باڈی نے مسجد حرام لائبریری کے ذریعے حج کے دوران لاکھوں عازمین حج کے تجربات کو بہترین اور یادگار بنانے کے لیے کئی نئے اقدامات شروع کیے ہیں۔ یہ بات سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے بتائی ہے۔

مسجد حرام لائبریری اسلامی دنیا میں سب سے اہم لائبریری ہے۔ جس میں مختلف زبانوں میں مذہبی کتب ، تصانیف ، تالیفات اور نادر مخطوطات کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

حرمین شریفین کی مساجد کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے اس بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا علم کو پھیلانے اور اسلامی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے عالمی سطح پر اعتدال پسندی کو فروغ دینے کا یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

السدیس نے کہا یہ طالب علموں اور زائرین دونوں کے لیے ایک قیمتی موقع اور وسیلہ ہے۔ حج کے موقع پر لائبریری کے سائنسی و فکری مشن کو آگے بڑھانے اور اسے دنیا بھر میں شیئر کرنے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں لائبریری کے سائنسی، فکری اور ثقافتی شعبوں کو وسعت دینے کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیز زائرین اور محققین کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں