ہندوستان کا فضائی دفاعی نظام 10 مئی 2025 کو جموں شہر میں، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد، آسمان میں موجود میزائلوں کو روکتا ہے - رائٹرز

پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے ، ہم نے جوابی کارروائی شروع کردی: بھارت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے باوجود دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔ "رائٹرز" کے مطابق مقامی ذرائع نے جموں میں دھماکوں کی آوازیں سننے اور جنگ بندی کے اعلان کے باوجود گولے گرتے دیکھنے کی اطلاع دی ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملوں نے شہر کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے سیکرٹری وکرم میسری نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی مسلح افواج نے آج ہفتہ کو جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا جواب دینا شروع کر دیا ہے۔ "فرانس پریس" کے مطابق میسری نے مزید کہا کہ مسلح افواج کو خلاف ورزیوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان ہندوستانی پولیس جالندھر کے مضافات میں ایک کھیت میں دھات کے ملبے کا معائنہ کر رہی ہے - رائٹرز 10 مئی 2025۔

وکرم میسری نے پاکستان سے خلاف ورزی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آج متفقہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کے برعکس کشمیر میں ایک پاکستانی اہلکار نے زور دیا کہ بھارت کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں جاری ہیں۔ یہ پیش رفت امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عسکری کشیدگی کے کئی دنوں بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان جامع اور فوری جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے فوراً بعد ہوئی ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ٹرمپ نے ہفتہ کو پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ امریکی ثالثی کے بعد دونوں ملک جنگ بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے عقل مندی اور ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحران ختم کرنے کا انتخاب کرنے پر بھارت اور پاکستان شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک اور بھارت نے جزوی نہیں بلکہ مکمل جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 30 ملکوں نے اس نتیجے کو حاصل کرنے والی سفارتی کوششوں میں حصہ لیا۔ بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی اور فوجی کارروائیوں کے حوالے سے مفاہمت تک پہنچنے کی تصدیق کی تھی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں