ہلگام حملے کے بعد 24 اپریل 2025 کو واپس جانے والے سیاح بڈگام ضلع کے ایئرپورٹ پر چیک ان ڈیسک کے قریب انتظار کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)

بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے بعد 32 ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت نے ہفتے کے آخر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پیر کو 32 ایئرپورٹس دوبارہ کھول دیئے۔

ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے سری نگر سے مغربی ریاست گجرات کے بھوج تک اب 32 ایئرپورٹس "فوری طور پر" سول آپریشنز کے لیے کھلے ہیں۔

یہ گذشتہ ہفتے بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید لڑائی کے بعد بند کر دیئے گئے تھے۔

معروف بھارتی ایئر لائن IndiGo نے کہا ہے کہ وہ "بند روٹس پر بتدریج آپریشن شروع کرے گی۔"

جنگ بندی کا اعلان ہفتے کے روز کیا گیا تھا لیکن فریقین نے فوری طور پر ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

تاہم بھارت اور پاکستان دونوں نے کہا ہے کہ پیر کو سرحدی علاقے پرسکون تھے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں