United Nations Security Council members vote on a resolution calling for a ceasefire and unrestricted humanitarian access in Gaza, at UN headquarters in New York City on June 4, 2025. (AFP)
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج جمعہ کی سہ پہر کے بعد بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملوں سے پیدا شدہ صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
سفارت کاروں کے مطابق سلامتی کونسل کا یہ ہنگامی اجلاس ایران کی درخواست پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ایران نے اسرائیلی حملے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے اور ایران پر اسرائیلی حملوں پر بحث کا مطالبہ جمعہ کی صبح ہی کیا تھا۔