ایرانی ایٹمی مرکز فوردو پر امریکی بمباری کا جائزہ لے رہے ہیں : اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مرکز فوردو پر امریکی بمباری کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس امر کا اظہار اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیرفن نے اتوار کے روز رپورٹرز سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔

ان سے پوچھا گیا کیا ایران کی فوردو میں یورینیئم افزودگی کا عمل امریکی حملے سے دفن ہوگیا ہے یا حملے سے پہلے ہی ایران وہاں سے سب کچھ بحفاظت نکال لے گیا ہے۔

اس کے جواب میں ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس امر کا ابھی تعین کرنا بہت جلد ہے۔ میرے خیال میں اس امر کا اندازہ ہوجائے گا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں