احمد الشرع نے 29 جون 2025 کو اقوام متحدہ کے ایلچی کا استقبال کیا

دمشق : شامی صدر کی اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی صدر احمد الشرع نے اقوام متحدہ کے شام کے لیے خصوصی ایلچی سے ملاقات کی۔

شامی ایوانِ صدارت نے اپنے سوشل میڈیا صفحات پر بتایا کہ "شامی صدر احمد الشرع نے دمشق میں اتوار کے روز اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام، گیر پیڈرسن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شامی وزیر برائے خارجہ امور و تارکین وطن، اسعد الشیبانی بھی موجود تھے"۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی گیر پیڈرسن، گزشتہ برس 8 دسمبر کو بشار الاسد کے نظام کے خاتمے کے بعد، متعدد بار دمشق کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں وہ شام کی نئی قیادت اور سول سوسائٹی کی شخصیات سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں