ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس میں: رائیٹرز فوٹو آٹھ جولائی 2025

شام

 ٹرمپ شام میں اسرائیلی فضائی حملوں پر حیران ہیں: وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گذشتہ ہفتےکی شام میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی اطلاع ملی تو وہ حیران ہو گئے۔ انہوں نے فوری طور پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے رابطہ کر کے ان حملوں کے بارے میں وضاحت طلب کی۔

صدر کی ترجمان کارولین لیویٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر ٹرمپ کو شام میں ہونے والے حملوں کی خبر اچانک ملی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر نیتن یاھو سے بات کی تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔

یہ بیان ایک نادر اشارہ ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاھو کے موقف میں شام کے حوالے سے اختلاف ہے، حالانکہ دونوں رہنما اکثر ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف یکساں پالیسی اپناتے رہے ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

کارولین لیویٹ نے مزید کہا کہ شام کے معاملے میں کشیدگی میں کمی دیکھی گئی ہے اور صدر ٹرمپ اور بنجمن نیتن یاھو کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور رابطہ مسلسل جاری ہے۔

نیتن یاھو نے اس سال جولائی کے آغاز میں واشنگٹن کا دورہ کیا تھا جو ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد تیسرا دورہ ہے۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فضائیہ نے جنوب شام کے شہر السویداء میں شامی فوج کے یونٹس اور دمشق کے دیگر فوجی مراکز پر حملے کیے، جن کا مقصد حکومت شام پر دباؤ ڈالنا تھا تاکہ وہ السویداء سے اپنی فوجی فورسز واپس لے لے۔

امریکہ کی ثالثی سے شام اور اسرائیل نے جمعہ کی شام جنگ بندی کا معاہدہ کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں