ہیری، میگھن اور آرچی

شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی کے 5 دلچسپ لمحات

برطانوی شہزادی نے شوہر کے ساتھ اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ اور بدقسمت لمحات کا بتایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متنازع برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ اور بدقسمت لمحات کا انکشاف کیا اور اپنے پیروکاروں اور مداحوں کو کئی شعبوں میں مشورے بھی دیے ہیں۔ ان شعبوں میں کھانا پکانا، مہمانوں کی میزبانی اور درختوں اور گھریلو باغات کی دیکھ بھال کرنا بھی شامل ہے۔

یہ بات سب جانتے ہیں کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے اپنی مرضی سے لندن میں شاہی زندگی چھوڑ کر شاہی محلوں سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کی وجہ سے ان کے دنیا بھر کے مداحوں میں کافی بحث ہوئی اور بہت حیرانی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ ہیری اور میگھن نے ذاتی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیوں کے لیے دروازے اس وقت کھول دیے جب انہوں نے سرکاری القاب چھوڑ دیے۔ میگھن مارکل نے "ود لو: میگھن" نامی ایک دستاویزی پروگرام میں انکشافات کیےہیں جن کو فوری طور پر برطانیہ میں توجہ حاصل ہوگئی ہے۔ اس پروگرام میں سسیکس کی ڈچس میگھن مارکل نے کئی ذاتی اور بدقسمت لمحات کے بارے میں بتایا اور اپنے بچوں کے بارے میں مزید تفصیلات بھی شیئر کیں۔

"فاکس نیوز" کی ایک رپورٹ جس کا "العربیہ ڈاٹ نیٹ" نے بھی جائزہ لیا ہے کے مطابق 44 سالہ برطانوی شہزادی نے اپنی زندگی کے پانچ سب سے خاص اور دلچسپ لمحات بتائے جو وہ کبھی نہیں بھول سکتیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل

1. شہزادہ ہیری کی جانب سے شادی کی پیشکش کی رات

شہزادی میگھن نے بتایا ہک شادی کی پیشکش کی رات منعقد ہونے والی تقریب ایک بدقسمت واقعے میں بدل گئی جب اس رات ایک ناکام ڈنر پیش کیا گیا ۔ اس ڈنر میں کچھ خراب گرل کیا ہوا چکن شامل تھا۔ میگھن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سینٹی گریڈ اور فارن ہائیٹ کے درجہ حرارت کو تبدیل کرنے میں اب بھی بہت سی مشکلات کا سامنا تھا۔۔ اس رات میں نے ایک بہت خراب چکن پکایا تھا۔ باورچی خانے میں پیش آنے والے اس واقعے کے باوجود میگھن نے شادی کی پیشکش کو "شاندار" قرار دیا اور کہا کہ وہ اس رات کی باورچی خانے میں ناکامی سے آگے بڑھ گئیں۔

2. ملکہ الزبتھ دوم کے جنازے کے دوران

یہ میگھن کی زندگی کے دلچسپ اور بدقسمت لمحات میں سے ایک تھا۔ ملکہ الزبتھ دوم کے جنازے میں شرکت کے دوران میگھن نے کہا کہ ان کا غم صرف ملکہ کی موت کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ اپنے بچوں سے 17 دن کی دوری کی وجہ سے بھی تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹھیک نہیں تھی، میرے بچوں سے دور رہنے کا سب سے طویل عرصہ تقریباً تین ہفتے تھا۔

3. میگھن برطانیہ کی کیا چیز یاد کرتی ہیں

اگرچہ میگھن نے شاہی زندگی چھوڑ دی ہے لیکن ایک چیز ہے جو وہ اب بھی یاد کرتی ہیں اور وہ ہے میجک ایف ایم ریڈیو جو اپنی پرسکون راک موسیقی کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ایمانداری سے میں برطانیہ میں سب سے زیادہ میجک ایف ایم ریڈیو کو یاد کرتی ہوں۔

4. "ڈیل یا نو ڈیل" کے سیٹ کے راز

میگھن نے انکشاف کیا کہ وہ "ڈیل یا نو ڈیل" کے سیٹ پر مصنوعی پلکیں پہنتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پردے کے پیچھے سب کچھ اتنا دلکش نہیں تھا۔ مجھے یاد ہے کہ ہم سب ایک لائن میں کھڑے ہو کر اپنی پلکیں لگواتے تھے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے واقعی یاد ہے کہ میں اس دن سٹیج سے نیچے آئی، انہوں نے ایک پلاسٹک کا بیگ کھولا، ہم سب نے اپنی پلکیں اتاریں اور اسے اس میں رکھا۔ اوہ خدایا! کیا شاندار وقت تھا۔

5. شہزادہ ہیری کا لہجہ بچوں آرچی اور للیبٹ میں منتقل ہو گیا

شہزادہ ہیری کا لہجہ بچوں آرچی اور للیبٹ میں منتقل ہو گیا تھا۔ میگھن نے بتایا کہ خاندان کا مونٹیسیتو، کیلی فورنیا میں رہنے سے شہزادہ ہیری کی برطانوی جڑیں ختم نہیں ہوئیں خاص طور پر ان کے بچوں کے بولنے کے انداز میں یہ جڑیں موجود ہیں۔ میگھن نے انکشاف کیا کہ ان کے دونوں بچوں آرچی اور للیبٹ نے اپنے والد سے کم از کم ایک برطانوی عادت سیکھی ہے اور وہ بات چیت میں برطانوی لہجہ ہےجو بچوں نے اپنے والد شہزادہ ہیری سے سیکھا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں