الجزائر کی ایمانی خلیف 09 اگست 2024 کو پیرس اولمپکس 2024 کے دوران چین کے لیو یانگ کے خلاف جیت کا جشن رولینڈ گیروس اسٹیڈیم، پیرس، فرانس میں منا رہی ہے۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)
الجزائر : باکسر ایمان خلیف کی عالمی باکسنگ کے خلاف اپیل
الجزائر سے تعلق رکھنے والی باکسر ایمان خلیف نے عالمی باکسنگ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے۔ یہ اپیل جنس کی تشخیص کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے سے متعلق ہے۔
'سی اے ایس' نے کہا ہے کہ باکسر نے عالمی باکسنگ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی باکسنگ نے اسے باکسنگ مقابلوں میں حصہ لینے سے دوک دیا ہے اور اس کی وجہ جنس سے متعلق ٹیسٹ کی رپورٹ جمع نہ کرانا بتائی گئی ہے۔
'سی اے ایس' کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی باکسنگ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ 2025 میں ٹیسٹ کے بغیر حصہ لینے کی درخواست کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران عالمی باکسنگ کے فیصلے کو معطل کرنے کی اپیل کو مسترد کر دیا گیا ہے۔