واقعہ سے

غزہ کے لیے امدادی بیڑے میں شامل ایک کشتی پرڈرون کا دعویٰ، تونسی حکام کی تردید

تونس کے نیشنل گارڈ کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ کشتی پر موجود ایک لائف جیکٹ میں آگ لگنا تھا، جو لائٹر یا سگریٹ کے ٹکڑے سے بھڑکی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سپین سے غزہ جانے والے عالمی قافلہ استقامت پر مبنی امدادی بیڑے میں شامل ایک کشتی کو "ڈرون حملے" کا اس وقت نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا جب وہ تونس کے قریب لنگر انداز ہو رہی تھی۔

تونسی حکام نے منگل کی صبح اس دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "کسی بھی قسم کی معاندانہ کارروائی یا بیرونی حملہ نہیں ہوا۔

تونس نیشنل گارڈ کی جنرل ڈائریکٹوریٹ نے اپنے بیان میں کہا: "سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ ایک ڈرون نے اس جہاز کو نشانہ بنایا، لیکن یہ خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔"

ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا کہ "آگ لگنے کی وجہ جہاز پر موجود ایک لائف جیکٹ تھی جس میں یا تو لائٹر یا سگریٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔" انہوں نے مزید کہا کہ "کسی بھی قسم کی دشمنی یا بیرونی حملے کا کوئی وجود نہیں ہے۔"

یہ تردید اس وقت سامنے آئی جب "فریڈم فلوٹیلا" کے نام سے غزہ جانے والے عالمی قافلہ استقامت میں شامل بیڑے نے اعلان کیا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب اس کی ایک کشتی کو ڈرون حملے کا سامنا کرنا پڑا جس سے آگ لگ گئی۔

کشتی جزوی طور پر جل گئی

بیڑے پر موجود حکام نے کہا کہ ایک ہسپانوی جہاز، جو اتوار کو تونس کے ساحلی شہر سیدی بوسعید بندر گاہ کے قریب پہنچا تھا، تو اس وقت ڈرون کے حملے میں آگ کی لپیٹ میں آیا اور اس کا کچھ حصہ جل گیا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور جہاز کا عملہ محفوظ ہے۔

سب سے بڑی کشتی

یہ کشتی، جو بیڑے کی سب سے بڑی ہے، چند روز قبل بارسلونا (سپین) سے غزہ کے لیے روانہ ہوئی تھی تاکہ محاصرہ توڑا جا سکے۔ یہ تیونس میں رکی تاکہ دیگر امدادی کشتیوں کے ساتھ غزہ کے لیے سفر جاری رکھے۔ اس پر پاکستان سے سابق سینیٹر مشتاق خان، معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ، جرمن کارکن یاسمین آجار اور برازیلی کارکن تیاگو اویلا بھی موجود ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ یہ بیڑا بدھ کو غزہ کے لیے روانہ ہوگا اور وسط ستمبر میں پہنچے گا۔ اس مشن کی یہ کوشش اس وقت سامنے آئی ہے۔ جب اسرائیل نے جون اور جولائی میں دو بار کارکنوں کو بحری راستے سے امداد لے جانے سے روک دیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں