ایک عورت اپنے دو بچوں کے ساتھ فٹ پاتھ پر سو رہی ہے - کینا، مصر

فٹ پاتھ پر زچگی پر مصری خاتون سے ہمدردی، حکومت و شوہر پر غم وغصہ

خاتون شدید کمزوری اور خون بہنے کی حالت میں اپنے نوزائیدہ اور ایک اور بچے کے ساتھ ملیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر اُس وقت ہمدردی دیکھنے کو ملی، جب قنا شہر میں ایک خاتون کی شدید تھکن اور کمزوری کی حالت میں تصاویر گردش کرنے لگیں، جس نے فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دیا تھا، متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر خاتون اور اس کے بچے کو میڈیکل سہولیات دیں۔

اطلاعات کے مطابق، خاتون کو قنا کے بس سٹینڈ کمپلیکس کے قریب فٹ پاتھ پر پڑا ہوا پایا گیا، وہ مکمل طور پر تھکی ہوئی تھی اور بچے کی پیدائش کے بعد کے خون میں لت پت تھیں، اس کی مدد کرنے افراد کو اس منظر نے خوف وہراس میں مبتلا کر دیا۔

عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ خاتون شدید نقاہت کا شکار تھیں۔ ان کے ہوش و حواس ختم ہو چکے تھے، اس نے انتہائی مشکل حالات میں زچگی کا عمل مکمل کیا

ایک عورت اپنے دو بچوں کے ساتھ فٹ پاتھ پر سو رہی ہے - کینا، مصر

پہلے بچے کی موجودگی میں زچگی

یہ بھی معلوم ہوا کہ خاتون اکیلی نہیں تھیں، بلکہ اس کے ساتھ ایک اور بچہ بھی موجود تھا ،جس کی عمر دو سال سے کم تھی، جس نے اس منظر کی دل دہلا دینے والی شدت میں اضافہ کیا اور عوامی رائے میں اس واقعے کے پس منظر کے بارے میں سوالات پیدا کیے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ بچوں کی حفاظت اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری قانونی کارروائی کی گئی، اور ساتھ ہی ماں کی صحت کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ،جو ابھی تک نازک حالت میں ہیں۔ اب تک خاتون کی شناخت یا اس کے بچوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، جبکہ سڑک پر ان کی پیدائش کے حالات اور تفصیلات بھی واضح نہیں ہیں۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر غصے اور غم کی ایک بڑی لہر پیدا کر دی، جہاں کئی لوگوں نے واقعے کے پس منظر کو جاننے کے لیے فوری تحقیقات کے آغاز کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی کئی لوگوں نے شوہر کی غیر موجودگی کے اسباب پر سوال اٹھائے اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا وہ اس المناک منظر کے ذمہ دار تھے یا نہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں