فرانسیسی صدر عمانویل میکرون
اسرائیل نے فرانس کا قونصل خانہ بند کیا تو رد عمل بھی ہوگا، میکروں کا اسرائیل کو انتباہ
فرانس نے اسے ہفتے کے شروع میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ جیسا کہ ماہ جولائی میں صدر میکروں نے اعلان کیا تھا۔ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر اسرائیلی ریاست سخت غصے میں ہے ۔ اسی غصے کو ظاہر کرنے کے لیے ایک اقدام کے طور پر یروشلم میں فرانس کا قونصل خانہ بند کردینے کا اشارہ دیا گیا ہے۔
صدر میکروں نے ریڈیو فرانس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس اسرائیلی کوشش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے میں نہیں سمجھتا کہ اسرائیل اس حد تک جائے گا اور اگر اس نے ایسا کیا تو یہ اس کی بڑی غلطی ہوگی۔
دیڈیو فرانس نے ان کا یہ انٹرویو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سائڈ لائنز میں لیا ہے۔ فرانس کے علاوہ فلسطینی ریاست کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر تسلیم کر لیا ہے۔