سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم

سعودی وزیر اقتصاد کی نیویارک میں پہلی عالمی اقتصادی سربراہی کانفرنس میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے معیشت سے متعلق پہلی عالمی سربراہی کانفرنس میں خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نمائندگی کرتے ہوئے شریک ہوئے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیویارک میں منعقد ہونے والے 80 ویں اجلاس کے جلو میں ہونے والی کانفرنس کا موضوع پائیدار، جامع اور لچکدار معیشت کے حوالے سے تھا۔

پہلی اقتصادی سربراہی کانفرنس کا مقصد ملکوں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی کوششوں کو پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے مجتمع کرنا تھا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی (واس) کے مطابق، اس سربراہی اجلاس میں کئی ممالک کے قائدین اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے شرکا میں آئی ایم ایف (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) اور ورلڈ بینک گروپ نمایاں تھے۔

سربراہی اجلاس میں پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق موضوعات اور ان کی بین الاقوامی سطح پر عملدرآمد کی تازہ صورتحال پر غور و خوض کیا گیا۔

سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے بدھ کے روز، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے دوران نیویارک میں، ناروے کے وزیرِ بین الاقوامی ترقی آسموند غروفر اوکروست (Åsmund Grøver Aukrust) اور رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا سلویہ تویو (Oana Silvia Toiu) سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گذشتہ روز سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے فن لینڈ کے وزیرِ خارجہ تجارت و ترقی، ویل تافیو (Ville Tavio) سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور عالمی معیشت کی تازہ ترین پیش رفت پر گفتگو کی جو دونوں ملکوں کے لیے دلچسپی رکھتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں