بھارتی وزارت برائے تیل اور روسی تیل خریدنے والی تمام بھارتی ریفائنرز نے تبصرے کے لئے رائٹرز کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ (فائل فوٹو: اے پی)

بھارت پہلے ہی روسی تیل کی درآمدات میں 50 فیصد کمی کر چکا ہے: امریکی اہلکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکہ اور بھارت نے نتیجہ خیز تجارتی مذاکرات کیے ہیں اور بھارتی ریفائنرز پہلے ہی روسی تیل کی درآمدات میں 50 فیصد کمی کر رہی ہیں، وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے جمعرات کو رائٹرز کو بتایا۔

تاہم بھارتی ذرائع نے کہا کہ کٹوتی فوراً تو نہیں لیکن دسمبر یا جنوری کے درآمدی اعدادوشمار میں ظاہر ہو سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریفائنرز نے نومبر کی لوڈنگ کے لیے پہلے ہی آرڈر دے دیئے تھے جن میں سے بعض کی ترسیل دسمبر میں بھی ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے تاحال ریفائنرز کو روسی درآمدات میں کمی کی درخواست سے آگاہ نہیں کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں