برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو، ڈیوک آف یارک سینٹ میری میگدالین کے چرچ میں شاہی خاندان کی کرسمس ڈے کی خدمت میں شرکت کر رہے ہیں، جب شاہی خاندان 25 دسمبر 2022 کو مشرقی انگلینڈ، برطانیہ میں سینڈرنگھم اسٹیٹ میں رہائش اختیار کر رہے ہیں۔ REUTERS/Toby Melville/File Photo
اس رسوائی کے بعد اینڈریو سے فوج کا عہدہ بھی واپس لے لیا جائے گا ، برطانوی وزیر
برطانوی سابق شہزادے اینڈریو کے خلاف امریکہ سے آنے والی خبروں اور جیفری ایبسٹن کے ساتھ جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاعات نے برطانوی شاہی خاندان کی طرح برطانوی حکومت کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اب اس کے نتیجے میں برطانوی حکومت عالمی سطح پر ہونے والی اپنی رسوائی کا تدارک کرنے کے لیے آئندہ دنوں سابق شہزادے کا فوج میں موجود عہدہ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے۔
یہ بات برطانیہ کے وزیر دفاع نے اتوار کے روز کہی ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق یہ فیصلہ شاہ چارلس نے کیا ہے کہ ان کے بھائی کو اس عہدے سے بھی فارغ کر دیا جائے۔
وزیر دفاع نے 'بی بی سی' ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا سابق شہزادہ اینڈریو برطانوی بحریہ میں وائس ایڈمرل کے عہدے پر ہیں اور انہیں اس عہدے سے برطرف کرنے کے لیے شاہ نے اپنی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
یاد رہے ہچھلے ہفتے شاہ چارلس نے اہنے بھائی سے شہزادے کا لقب واپس لیا تھا۔ یہ فیصلہ اینڈریو کے امریکی شہری جیفری ایبسٹن کے ساتھ تعلقات اور جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے لیا گیا تھا۔
وزیر دفاع نے کہا شاہ کا یہ فیصلہ درست ہے اور اس سلسلے میں ہم مزید آگے جا رہے ہیں
یاد رہے اینڈریو کو 2022 میں وائس ایڈمرل مقرر کیا گیا تھا۔ جب اینڈریو نے فوج کے ایک دوسرے رینک سے دستبرداری اختیار کی تھی۔