ولي العهد السعودي الأمير محمد بن سلمان والرئيس الأميركي(أسوشييتد برس)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد صدر ٹرمپ کی دعوت پر دورہ امریکہ پر روانہ
سعودی شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کو دی گئی دعوت کے جواب میں، شہزادہ محمد بن سلمان پیر کو ایک سرکاری دورے پر امریکہ کے لیے روانہ ہوگئے۔
اس دورے کے دوران وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تاکہ دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔