اطالوی پاپ گلوکار اچیل لورو چھے دسمبر 2025 کو روم میں کولوزیم کے سامنے میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس 2026 کی مشعل اٹھائے ہوئے ہیں۔ مشعل کا اٹلی کا سفر فروری میں میلان میں ختم ہو گا۔ (اے پی)

میلان کورٹینا اولمپکس ٹارچ ریلے: فلسطینی حامی کارکنوں کو مداخلت سے روک دیا گیا

گروپ نے یونیورسٹی لا سیپینزا کے قریب فلسطینی پرچم لہرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اطالوی پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ حکام نے فلسطینی حامی کارکنان کے دو گروپوں کو ابتدائی مراحل میں ہی میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس ٹارچ ریلے کے ساتھ رابطے میں آنے سے روک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپس کو روم میں ریلے کے راستے تک پہنچنے سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک میں تقریباً 15 افراد تھے۔

تقریباً 10 افراد پر مشتمل ایک تیسرے گروپ نے فلسطینی پرچم لہرائے جب ریلے شہر کی سب سے بڑی یونیورسٹی لا ساپینزا کے قریب سے گذرا۔ پولیس اس کی نگرانی کر رہی تھی۔

امریکی سفارت خانے کے قریب تین افراد وینزویلا کی حمایت میں بھی پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

اکتوبر میں 20 لاکھ سے زیادہ مظاہرین نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کے لیے 100 سے زیادہ اطالوی شہروں میں مارچ کیا تھا۔

اولمپک چیمپیئن تیراک گریگوریو پالٹرینیری نے مجسموں کی قطار والے سٹیڈیو ڈی مارمی میں ریلے کا آغاز کیا اور 33 کلومیٹر (20 میل) تک جانے کے بعد مشعل کا سفر پیازا ڈیل پوپولو میں ختم ہو گیا۔

یہ ریلے 12,000 کلومیٹر (تقریباً 7,500 میل) کا فاصلہ طے کرے گا اور تمام 110 اطالوی صوبوں سے گذرنے کے بعد چھے فروری کو افتتاحی تقریب کے لیے میلان کے سان سیرو سٹیڈیم پہنچے گا۔

مجموعی طور پر 10,001 مشعل بردار ہوں گے۔

ٹارچ ریلے کے اگلا قیام اتوار کو ویٹربو اور پیر کو ٹرنی ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں