بونڈائی بیچ حملے کا مقام [اے ایف پی فائل فوٹو]

سڈنی حملے کے ملزم باپ نے بھارتی پاسپورٹ کے ذریعے فلپائن کا سفر کیا

آسٹریلوی پولیس کے مطابق بونڈائی حملے کا ملزم داعش کے نظریات سے متاثر تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلپائن کے دارلحکومت منیلا میں امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے منگل کے روز تصدیق کی ہے کہ بونڈائی حملے کے ملزمان جنہوں نے آسٹریلیا میں سب سے خونریز اجتماعی فائرنگ کا واقعہ انجام دیا ہے، انھوں نے نومبر کا پورا مہینہ فلپائن میں گزارا، جہاں باپ نے ملک میں داخل ہوتے وقت اپنے آپ کو "ہندوستانی شہری" کے طور پر ظاہر کیا تھا۔

ساجد اکرم اور اس کا بیٹا نوید اکرم جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے سڈنی کے بونڈائی ساحل پر یہ حملہ کیا، جس میں یہودی تہوار حانوکا کے دوران 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، ان کی آخری منزل جنوبی ڈاؤاو ضلع تھی۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان دانا سینڈوفال نے "اے ایف پی" کو بتایا: پچاس سالہ ساجد اکرم ہندوستانی شہری ہے،جبکہ 24 سالہ نوید اکرم آسٹریلوی شہری ہیں۔ وہ یکم نومبر 2025 کو سڈنی آسٹریلیا سے فلپائن پہنچے اور 28 نومبر کو ملک چھوڑ دیا۔

اس سے قبل آسٹریلوی پولیس نے بتایا تھا کہ بونڈائی ساحل پر حملے میں ملوث دونوں مسلح افراد حملے سے پہلے فلپائن گئے تھے اور بظاہر انہوں نے داعش کے نظریات سے متاثر ہو کر یہ کارروائی کی۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

یہ حملہ آسٹریلیا میں تقریباً 30 سال میں سب سے مہلک اجتماعی فائرنگ کا واقعہ ہے اور اسے یہودی کمیونٹی کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کے طور پر تفتیش کیا جا رہا ہے۔

پچاس سالہ حملہ آور شخص باپ اور اس کے ساتھ 24 سالہ اس کا بیٹا تھا۔ پولیس نے باپ کی شناخت ساجد اکرام کے نام سے کی اور اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا، جبکہ بیٹا نوید اکرم گولی لگنے کے بعد اسپتال میں نازک حالت میں ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

آسٹریلوی پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ دونوں افراد پچھلے مہینے فلپائن گئے تھے اور اس سفر کا مقصد تفتیش کے زیر غور ہے۔

فلپائنی پولیس بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔فلپائن میں داعش سے منسلک نیٹ ورکس خاص طور پر جنوبی علاقوں میں سرگرم ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں ان کا اثر و رسوخ کم ہو کر صرف جنوبی منڈاناو جزیرے کے چند کمزور حصوں تک رہ گیا ہے۔

آسٹریلوی پولیس کمشنر کرسّی بیریٹ نے پریس کانفرنس میں کہا: ابتدائی شواہد داعش سے متاثرہ دہشت گردانہ حملے کی نشاندہی کرتے ہیں

پولیس کے مطابق نوجوان کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی میں خود ساختہ دھماکہ خیز مواد اور مقامی طور پر تیار کیے گئے دو جھنڈے پائے گئے جو داعش سے منسلک تھے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں