Smoke billows from al-Jaili oil refinery north of Omdurman, the Sudanese capital's twin city, during battles between the Sudanese military forces and paramilitary Rapid Support Forces (RSF), on January 15, 2025. Sudanese volunteer rescuers said on January 14, shelling in the greater Khartoum area has killed at least 120 people, as fighting between the army and paramilitaries has escalated nationwide. (Photo by AFP)
سوڈان : ' آر ایس ایف' کا ڈرون حملہ 27 افراد ہلاک
سوڈانی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ سوڈانی پیرا ملٹری فورس جو 'آر ایس ایف' کے نام سے مشہور ہے نے پیر کے روز ایک ڈرون حملہ کر کے 27 افراد کو ہلاک اور 73 کو زخمی کر دیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق یہ خوفناک ڈرون حملہ جنوب مشرقی سوڈان کے شہر سنجا میں کیا گیا ہے۔
وزیر صحت ابراہیم العواد نے کہا ہے ڈرون حملہ 'آر ایس ایف' نے کیا ۔ جو سرکاری فوج کے خلاف اپریل 2023 سے لڑ رہی ہے۔
سوڈان کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ فوج کے 17ویں انفنٹری ڈویژن کے ہیڈکوارٹر پر کیا گیا۔ حملے کے وقت ایک میٹنگ جاری تھی جسے نشانہ بنایا گیا۔ اجلاس میں سرکاری و فوجی حکام شریک تھے۔