Justice
امریکہ:ٹرمپ کی طرف سے'بی بی سی'کے خلاف دائرمقدمہ میں'BBC'کی حکم امتناعی کی درخواست مسترد
امریکہ کے ایک جج نے 'بی بی سی' کے خلاف شہرت کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں 'بی بی سی' کی یہ درخواست مسترد کر دی ہے کہ اس معاملے میں حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
صدر ٹرمپ نے 'بی بی سی' کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر کھا ہے کہ 'بی بی سی' نے ان کی ایک تقریر کو اس طرح ایڈٹ کیا جس سے یہ لگ رہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے براہ راست اپنے کارکنوں کو کیپیٹل ہل پر حملے کی ہدایت کی تھی۔
اس سلسلے میں عدالت کی دستاویزات جمعرات کے روز سامنے لائی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ جج رائے التماں نے بدھ کے روز برطانوی براڈکاسٹرز کی طرف سے یہ اپیل مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ جب دونوں فریق ایک دوسرے کے خلاف اپنے اپنے ثبوت اور شہادتیں پیش کریں گے۔
عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ مقدمہ فروری 2027 میں سنا جائے گا اور دو ہفتوں کے دوران سماعت مکمل کی جائے گی۔ اس بارے میں 'بی بی سی' نے 'روئٹرز' کو درخواست کے باوجود فوری طور پر ردعمل نہیں دیا ہے۔