Saudi Arabia’s Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan arrives to attend the 80th United Nations General Assembly in New York City on September 23, 2025. (Reuters)

سعودی وزیر خارجہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے میونخ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جمعہ کے روز جرمنی کے شہر میونخ پہنچے ہیں۔ جہاں وہ سالانہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

"ان کے ساتھ سعودی وفد میں عزت مآب عادل الجبیر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ، مجلس وزرا کے رکن اور موسمیات کے لیے خصوصی نمائندے ماجد المیزید، گورنر آف نیشنل سائبر سیکیورٹی اور میجر جنرل فہد الکتیبی کے علاوہ سٹریٹیجک ڈیفنس سٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر کے سی ای او بھی شامل ہیں" یہ بات سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی وفد علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والی صورتحال پر بات چیت کرے گا۔ نیز عالمی سطح پر درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

میونخ کانفرنس کا یہ سلسلہ 1963سے جاری ہے۔ یہ کانفرنس ہر سال بعد ہوتی ہے۔ جہاں بین الاقوامی سطح پر درپیش سیکیورٹی چیلنجز کے لیے حل پیش کیے جاتے ہیں۔ سعودی عرب پچھلے 20 برسوں سے اس کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں