HA97MYcXsAEMfDF

سعودی وزیر دفاع اور پاکستانی آرمی چیف کا سٹریٹجک دفاعی شراکت داری برقرار رکھنے کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے "ایکس" پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کی توثیق کی ہے۔ ہم نے عالمی امن و سلامتی کے قیام میں دونوں ملکوں کے کلیدی اور قائدانہ کردار پر بھی بات کی تاکہ ہمارے مشترکہ مفادات کا تحفظ ہو سکے اور دونوں ممالک کی قیادت کی خواہشات پوری ہو سکیں۔"

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں