Figurines with computers and smartphones are seen in front of the words Artificial Intelligence AI in this illustration taken, February 19, 2024. REUTERS/Dado Ruvic/Illustration
مکہ کے طلباء، اساتذہ کے لیے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت
مکہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے "آور آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس ان ایجوکیشن" پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ طلباء اور اساتذہ کو اے آئی انٹیگریشن کی مہارتوں سے آراستہ اور ڈیجیٹل خواندگی کو بہتر کیا جائے۔ یوں یہ پروگرام تعلیمی ترقی اور خطے کے ڈیجیٹل تبدیلی کے اہداف میں معاونت کرے گا۔
یہ پروگرام جو عالمی "آور آف اے آئی" اقدام کا ایک حصہ ہے، اے آئی مہارت کے لیے نیشنل ای لرننگ سینٹر کے فریم ورک کی پیروی کرتے ہوئے "مدرساتی" پلیٹ فارم پر تعلیمی اسناد کے ذریعے تخلیقی اے آئی ٹولز کا استعمال کرنے میں مہارت پیدا کرتا ہے۔
اس اقدام کا مقصد اے آئی ایپس کی فہم میں اضافہ، اساتذہ اور طلباء کے درمیان عملی مہارت کا فروغ، تربیت کے نتائج بہتر کرنا، تعلیمی ماحول میں تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور جدید ٹیکنالوجیز کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کے قابل نسل تیار کرنا ہے۔
پروگرام میں تمام جماعتوں کے طلباء اور مقامی اداروں کے تعلیمی پیشہ ور افراد شامل ہیں۔ یہ 14 مئی تک جاری رہے گا اور اس کے لیے حتمی رجسٹریشن 16 فروری کو ختم ہو گی۔
یہ اقدام شروع کر کے مکہ ایجوکیشن نے ترقی پسند بین الاقوامی تدریسی طریقوں اور شعبہ تعلیم کو ابھرتے ہوئے تقاضوں کے لیے تیار کرنے کا عزم نمایاں کیا ہے جو علم اور اختراع پر مبنی معیشت کے لیے مملکت کے نظریئے سے ہم آہنگ ہے۔