HCHjy5FXsAAE-pN
بیماری کا خدشہ، سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے بچوں کے دودھ کی مصنوعات کی فروخت روک دی
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے "نوٹریشیا ڈینون" کمپنی کے بچوں کے دودھ کے برانڈز Bebelac اور Aptamil کی کچھ مصنوعات کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے۔ یہ کارروائی کمپنی کی جانب سے رضاکارانہ اطلاع اور بعض بیچز کو احتیاطی طور پر واپس لینے کے بعد کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ ان مصنوعات میں "سیرولائڈ" مادہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے جو "بیسیلس سیریئس" نامی بیکٹیریا سے خارج ہوتا ہے اور شیر خوار بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا کہ یہ اقدام احتیاطی طور پر رضاکارانہ واپسی کا حصہ ہے اور ممکنہ خطرات کے جائزے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس مادے کے اثر سے مصنوعات کے استعمال کے آدھے گھنٹے سے چھ گھنٹے کے دوران علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ ان علامات میں متلی، بار بار الٹی آنا اور پیٹ کا درد شامل ہے۔ یہ علامات عام طور پر مختصر مدت کے لیے ہوتی ہیں اور 24 گھنٹے تک برقرار رہتی ہیں۔
اسی تناظر میں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تاحال مملکت میں ان مصنوعات سے وابستہ بیماری کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیا ہے۔ اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مصنوعات کا استعمال نہ کریں اور انہیں فوری طور پر تلف کر دیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ کمپنی کے ساتھ مل کر مارکیٹوں سے ان مصنوعات کی واپسی اور اس پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔