امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 اپریل 2026 کو واشنگٹن، ڈی سی، یو ایس میں وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے کے دوران ایک شوٹر کی طرف سے فائرنگ کرتے ہوئے باہر لے گئے، ویڈیو سے اس اسکرین کیپچر میں REUTERS/Bo Erickson
فائرنگ کے بعد ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس عشائیے سے فوری انخلا
امریکی خفیہ سروس نے ہفتہ کی شام واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس کے عشائیے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر باہر نکال لیا، جب تیز دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آوازیں سنتے ہی تقریب میں موجود مہمان میزوں کے نیچے چھپ گئے، جبکہ سیکیورٹی اہلکار اپنے ہتھیاروں کے ساتھ اسٹیج کے گرد تعینات ہو گئے جہاں ٹرمپ موجود تھے، بعد ازاں انہیں وہاں سے باہر لے جایا گیا۔
اس دوران واشنگٹن ہلٹن ہوٹل کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا، جہاں یہ تقریب جاری تھی،جبکہ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔
صدر اور خاتونِ اول محفوظ ہیں
بعد ازاں امریکی خفیہ سروس نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا محفوظ ہیں۔
ادارے نے جو اعلیٰ شخصیات کے تحفظ کا ذمہ دار ہے، کہا کہ صدر اور خاتونِ اول سمیت تمام زیرِ حفاظت افراد محفوظ ہیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ یہ واقعہ تقریب کے مرکزی سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے علاقے میں پیش آیا۔
ٹرمپ کا پہلا ردعمل
واقعے پر اپنے پہلے ردعمل میں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ٹروتھ سوشل'' پر کہا کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: واشنگٹن میں ایک ہنگامہ خیز رات تھی، خفیہ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین کام کیا۔