B-2 ''اسٹیلتھ'' طیارے [رائیٹرز]

ٹرمپ کے معاون نے اسٹیلتھ طیارے کی بغیر تبصرے کے ایک عجیب و غریب ویڈیو جاری کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حساس وقت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک معاون نے B-2 ''اسٹیلتھ'' طیارے کی مختصر ویڈیو جاری کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف ڈین سکاوینو نے آج ہفتے کے روز اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر اس جدید فوجی طیارے کی ویڈیو پوسٹ کی، جو آسمان میں پرواز کر رہا تھا، تاہم اس کے ساتھ کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسٹیلتھ طیارہ ایک انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس جنگی طیارہ ہوتا ہے، جسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ریڈار اور فضائی دفاعی نظام اسے آسانی سے پکڑ نہیں سکتے۔

یہ طیارے عام طور پر حساس فوجی کارروائیوں جیسے بمباری، جاسوسی اور دشمن کے علاقے میں گہرائی تک داخل ہونے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

بتایا جاتا ہے کہ ان طیاروں نے 2025 کے موسم گرما میں ایران پر امریکی کارروائیوں اور 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ میں بھی حصہ لیا تھا۔

یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، کیونکہ امریکی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران پر نئے فوجی حملوں کی تیاری کر رہی تھی، تاہم جمعہ کی شام تک کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کئی اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں، جبکہ پاکستان ان اختلافات کو کم کرنے اور فریقین کے درمیان خلا کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں