عناصر من ميليشيا الحوثي في اليمن - يونيو 2026 - رويترز

مشرق وسطیٰ

 بحیرہ احمر میں اسرائیل کی ہر نقل و حرکت ہمارے فوجی نشانے پرہوگی:حوثی تنظیم

یافا کے علاقے میں حساس اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران نواز یمنی حوثی تنظیم نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کی آمد و رفت پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں اسرائیل کے لیے سمندری آمد و رفت پر مکمل اور حتمی پابندی عائد کرتی ہے۔ حوثی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی ہر نقل و حرکت کو ان کے مسلح افراد کا عسکری ہدف سمجھا جائے گا۔

تنظیم نے اسی بیان میں اسرائیل پر میزائل حملوں کا بھی اعلان کیا اور تصدیق کی کہ انہوں نے یافا کے علاقے میں حساس اسرائیلی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں