US President Donald Trump looks on, as he returns after attending Game 3 of the NBA Finals, at John F. Kennedy International Airport in New York, US, June 8, 2026. (Reuters)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی دوبارہ تصدیق کی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ انھوں نے یہ بھی نشان دہی کی ہے کہ تہران کے ساتھ معاہدہ اپنے حتمی مراحل میں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں کے اندر ایران کے ساتھ معاہدے کے بارے میں میرے پاس ایک خیال موجود ہو سکتا ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
امریکی صدر نے اپنی تعبیر کے مطابق ایران کے ساتھ ایک "شان دار" سمجھوتے تک پہنچنے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے زور دیا کہ ایرانی معیشت مشکلات کا شکار ہے اور انھیں معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی محاصرے کو عسکری آپشن سے بہتر قرار دیا۔ انہوں نے تہران کے ساتھ پچھلے جوہری معاہدے کو ایک مکمل ناکامی قرار دیا۔
مزید برآں امریکی صدر نے واضح کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ بہت اچھی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا اور مؤخر الذکر نے جواب دیا اور معاملہ ختم ہو گیا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
امریکی صدر نے کل شام اشارہ دیا تھا کہ ان کا ملک آئندہ دو ہفتوں کے اندر ایران پر "مکمل فتح" کا اعلان کر سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر لنڈسے گراہم کی حمایت میں ایک اجتماع کے دوران کہی، لنڈسے آج منگل کو پرائمری انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اب مذاکرات کر رہے ہیں اور وہ ایک بہت اچھا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہمیں سب کچھ دینے کے لیے تیار ہیں اور جوہری ہتھیار ترک کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں، لیکن آپ حقیقی فتح آئندہ دو ہفتوں میں دیکھیں گے جب ہم مکمل فتح کا اعلان کریں گے۔ یہ ایک مکمل فتح ہو گی اور یہ بہت جلد ہوگی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت کی بات کی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور ایران نے کل باہمی حملوں کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا، جس نے پاکستانی ثالث کے ذریعے مہینوں سے جاری امریکی اور ایرانی فریقین کے درمیان مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
ادھر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات میں حتمی مقصد حاصل ہونے کے قریب ہے۔
اسرائیل اور ایران نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک حملوں کا تبادلہ کیا، جو اپریل میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان سب سے خطرناک کشیدگی تھی۔
ایرانی افواج نے اتوار کی شام اسرائیل پر میزائل داغے، جسے انہوں نے بیروت کے جنوبی مضافات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کا جواب قرار دیا۔ اس کی وجہ سے اسرائیلی افواج نے ایران کے مختلف حصوں میں اہداف پر حملے شروع کر دیے۔