وینزویلا کے زلزلوں سے - 24 جون 2026 - رائٹرز
وینزویلا میں دو زلزلے "کثیر ہلاکتوں" کا باعث بنے، مدد کے خواہش مند ہیں : ٹرمپ
روبیو کے مطابق امریکہ وینزویلا میں "فوری طور پر" امدادی ٹیمیں بھیجے گا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بدھ کے روز وینزویلا میں آنے والے دو زلزلوں میں "بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں" ،،، تاہم انہوں نے متاثرین کے سرکاری اعداد و شمار کا ذکر نہیں کیا۔
ٹرمپ نے "ٹروتھ سوشل" پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا "وینزویلا کے عظیم عوام سے ٹکرانے والے دو بڑے زلزلے شدت کے اعتبار سے بہت زیادہ تھے، ان کے سبب بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں"۔
انہوں نے مزید کہا "امریکی حکومت مدد فراہم کرنے کے لیے تیار، خواہش مند اور قابل ہے۔ میں نے اپنی حکومت کے تمام اداروں کو تیزی سے کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ہم اپنے نئے اور عظیم دوستوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ابتدائی اطلاعات اچھی نہیں ہیں۔"
بدھ کی رات سے جمعرات کو صبح سویرے تک آنے والے دو مسلسل شدید زلزلوں نے وینزویلا کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس کے نتیجے میں دارالحکومت کاراکاس میں عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ دارالحکومت میں عمارتوں کے گرنے اور خوف و ہراس کے مناظر دیکھے گئے، جبکہ حکام نے ابتدائی اعداد و شمار میں 32 افراد کی ہلاکت اور 700 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی پوسٹ کے کچھ ہی دیر بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ ،،، وینزویلا میں "فوری طور پر" امدادی ٹیمیں بھیجے گا۔
The United States extends our deepest condolences to the people of Venezuela following the devastating earthquakes.
Our hearts are with all those who have lost loved ones, those injured, and the courageous rescue workers working tirelessly in the aftermath.
America stands…
وینزویلا کی عبوری صدر ڈلسی روڈریگز نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ کاراکاس ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔ ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں، کیونکہ زلزلوں سے کئی صوبوں میں نقصان ہوا ہے۔ وینزویلا کی عبوری صدر نے کہا کہ دیگر ممالک کی امدادی ٹیمیں آئندہ چند گھنٹوں میں پہنچ جائیں گی۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2 اور 7.5 بتائی ہے، جو جرمن خبر رساں ادارے "ڈی پی اے" کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں ریکارڈ کی گئی سب سے طاقتور لہروں میں سے ہیں۔
امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔