السعودية عززت مراقبتها لمكافحة المخدرات وتكثيف جهودها في شأن منع دخولها إلى منافذ البلاد

سعودی عرب: اڑھائی کروڑ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی "زاتکا" نے یکم جون 2025 سے 31 مئی 2026 تک کی مدت کے دوران اپنے بری، بحری اور فضائی کسٹمز راستوں کے ذریعے بڑی مقدار میں نشہ آور مواد اور ممنوعہ گولیوں کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

نشہ آور مواد کی مجموعی مقدار 1,098 کلوگرام تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ 25,112,378 نشہ آور اور ممنوعہ گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

زاتکا نے بتایا کہ سمگلنگ کی کوششوں کے طریقے اور انہیں چھپانے کے انداز مختلف تھے۔ نشہ آور مواد اور ممنوعہ گولیوں کو مختلف قسم کی کھیپوں میں غذائی اشیاء، آلات، گاڑیوں اور ٹرکوں کے اندر چھپا یا گیا تھا۔ مواد کو سمگلروں کے پیٹ کے اندر چھپا کر سمگل کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں۔

اسی تناظر میں زاتکا نے واضح کیا کہ اس کے کسٹمز راستوں نے جو یہ سیکیورٹی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ معاشرے کی سکیورٹی اور اس کے افراد کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کی مسلسل کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتی ہیں۔ ان کوششوں کے تحت مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹمز کنٹرول کو سخت کیا جارہا ہے۔ کسٹمز راستوں پر تیاری کے معیار کو بلند کیا جارہا، معائنے اور سراغ لگانے کے کاموں میں جدید ترین سکیورٹی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی قومی صلاحیتوں کی مہارتوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔

اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے اہلکاروں کی ان کوششوں کا سراغ لگانے اور انہیں ناکام بنانے میں کامیابی ان کے چوکنا ہونے اور ان کی تیاری کی سطح اور کنٹرول و تفتیش کے کاموں میں استعمال ہونے والی انسانی و تکنیکی صلاحیتوں کی مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔ سکیورٹی کے پہلو کو مضبوط بنانا اتھارٹی کی سٹریٹجک ترجیحات میں سے ایک ہے کیونکہ منشیات اور ممنوعہ مواد معاشرے کی سکیورٹی اور سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں