Drugs 743

سعودی عرب: سرحدی چوکی پر 2 لاکھ 8 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

تمام سرحدی چوکیاں مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹمز کنٹرول کو سخت کیے ہوئے ہیں: سعودی ادارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی "زاتکا" نے الحدیثہ سرحدی چوکی پر 2 لکھ 8 ہزار 836 امفیٹامین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ گولیاں اس چوکی کے ذریعے مملکت میں داخل ہونے والے ایک ٹرک پر لدے سامان کی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔

زاتکا نے وضاحت کی کہ جب ایک ٹرک کو کسٹمز کے طریقہ کار سے گزارا گیا اور سکیورٹی ٹیکنالوجیز اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اس کی تلاشی لی گئی تو نشہ آور گولیوں کی یہ مقدار لوہے کی کنڈیوں یا جوڑوں پر مشتمل ایک کھیپ میں چھپائی ہوئی پائی گئی۔

زاتکا نے مزید کہا کہ ضبطی کا عمل مکمل ہونے کے بعد مملکت کے اندر اس ممنوعہ سامان کو وصول کرنے والوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا اور اس کے نتیجے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسی دوران سعودی کسٹمز نے تاکید کی کہ اس کی تمام کسٹمز چوکیاں مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹمز کنٹرول کو سخت کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں