لندن : ایرانی ٹی وی کے پیش کار پر چاقو سے حملہ کرنے والے گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں دو افراد کو جیل بھیج دیا ہے۔ ان دونوں کا تعلق رومانیہ سے بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے 2024 میں پوریا زیراتی نامی ایرانی ٹی وی پریزنٹر پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ اب ان دونوں کو جیل میں بالترتیب 12 اور 8 سال قید میں رہنا ہوگا۔

جیل بھیجے گئے ان دونوں افراد کے نام جار سٹانا اور ناندیٹو بادیا بتائے گئے ہیں۔ دونوں نے چاقو زنی کے الزام کی تردید کی تھی۔ تاہم عدالت میں طویل سماعت کے بعد انہیں سزا سنائی گئی ہے۔

دونوں سزا پانے والوں کی عمر بالترتیب 25 اور 21 سال بتائی گئی ہے۔ ایک فارسی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ کے نیوز پریزنٹر پر حملے کے جرم میں ان پر پچھلے ماہ فرد جرم عاید کی گئی تھی۔

انہیں یہ سزا لندن کی اولڈ بیلے کورٹ کے جج بوبی چیمہ گربنے سناتے ہوئے کہا 'شہادتوں سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ان دونوں نے ایرانی حکومت کے کہنے پر فارسی نیوز کاسٹر پر حمہ کیا تھا۔' جج نے اپنے فیصلے میں کہا مجھے یقین ہے کہ یہ حملہ بیرونی طاقت کے فائدے کے لیے کیا گیا تھا۔

یاد رہے پوریا زیراتی ایک معروف ٹی وی نیوز پریزنٹر ہیں۔ ایرانی حکومت کا مخالف ہونے کی وجہ سے اسے اور اس کے خاندان کو پہلے بھی کئی بار دھمکیاں مل چکی تھیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں