امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے 27 اپریل 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا کا استقبال کیا۔ (رائٹرز)
شاہ چارلس سوم نے کہا ہے برطانیہ اور امریکہ مشترکہ اقدار کے دفاع کے لیے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ٹرمپ کے نام ایک پیغام میں کیا ہے۔
شہزادہ چارلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا دونوں ملک اگلے 250 برسوں کی طرف دیکھتے ہیں اور مجھے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ دونوں ملک اپنی مشترکہ اقدار بشمول آزادی اور قانون کی بالادستی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
77 سالہ برطانوی بادشاہ اپنی ملکہ کے ہمراہ ماہ اپریل میں چار روزہ دورے پر امریکہ گئے تھے۔ ان کا یہ دورہ ایسے موقع پر ہوا جب دونوں ملک باہمی تعلقات میں آنے والے منفی اثرات کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ امریکی و برطانوی میڈیا نے اس دورے کو ایک کامیاب دورہ قرار دیا تھا۔
ہفتہ کے روز شاہ چارلس نے 'ایکس' پر لکھا ہم دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ اور زیادہ مضبوط ہوں گے۔