رونالدو لامين يامال

فٹ بال ورلڈ کپ میں پرتگال کی شکست پر رونالڈو اشک بار، حریف ٹیم نے دلاسہ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پیر کے روز فٹ بال ورلڈ کپ سنہ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں اپنی ٹیم پرتگال کی اسپین کے ہاتھوں ایک گول سے شکست کے بعد اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو زار و قطار رو پڑے، جبکہ اس دلچسپ مقابلے کے اختتام پر نوجوان ہسپانوی اسٹار لامین یامال انہیں تسلی دینے کے لیے ان کے پاس پہنچ گئے۔

پرتگال کا سنہ 2026ء ورلڈ کپ کا سفر اسپین کے متبادل کھلاڑی مائیکل میرینو کے 90 ویں منٹ میں کیے گئے فیصلہ کن گول کے ساتھ ختم ہو گیا۔ یہ میچ بظاہر رونالڈو کا آخری ورلڈ کپ میچ معلوم ہوتا ہے۔ اپنی ٹیم کے ہارنے کے بعد وہ جذباتی ہو کر رو پڑے۔ انہیں اشک بار دیکھ کر حریف ٹیم کے کھلاڑی یامال نے ان کے پاس جا کر انہیں دلاسہ دیا۔

اسپین کی ٹیم اب کوارٹر فائنل میں امریکہ اور بیلجیئم کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح کا انتظار کر رہی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں