لبنانی فوج کے اہلکار جنوبی لبنان میں سڑکوں اور پلوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ (لبنانی فوج کی ویب سائٹ)
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے اسرائیل اور لبنان اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے : امریکہ
امریکی حکام نے جمعرات کے روز اس پیش رفت کا اظہار کیا ہے جو اسرائیل اور لبنان کی حکومتوں نے مل کر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدہ امریکی مدد سے ممکن ہوا ہے۔
امریکی حکام نے اس سلسلے میں بتایا ہے اگلے مرحلے کے سلسلے میں پہلا پائلٹ زون اگلے چند دنوں میں شروع کیا جائے گا، جبکہ مزید پائلٹ زونز منصوبہ بندی اور نقشہ سازی کے مرحلے میں ہیں۔ حکام کے مطابق امریکی سینٹ کام اس مقصد کے لیے اسرائیل اور لبنان دونوں کے حکام کے ساتھ رابطہ کاری میں مصروف ہے۔
یاد رہے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ایک اور مذاکراتی دور اگلے ہفتے روم میں متوقع ہے۔ مذاکرات کے پچھلے دور ٹرمپ انتطامیہ کی مدد سے حالیہ مہینوں میں ہوئے ہیں۔ پچھلے مذاکراتی دور وائٹ ہاؤس اور امریکی دفتر خارجہ میں منعقد ہوتے رہے۔
اب اگلے ہفتے روم میں ہونے والے مذاکرات بند کمرے کے مذاکرات ہوں گے۔ ان میں دونوں ملکوں کی تکنیکی ٹیموں کی سطح سے پیش رفت کا امکان ہے۔ یہ تکنیکی ٹیمیں تمام امور کے بارے میں ایک خاکہ مرتب کریں گی۔
علاوہ ازیں لبنان کے صدر جوزف عون کی صدر ٹرمپ سے ایک ملاقات 21 جولائی کو ہونا طے پا چکی ہے۔ یہ ملاقات وائٹ ہاؤس میں متوقع ہے۔ پچھلے ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی صدر ٹرمپ سے اپنی ملاقات کے جلد ہونے کی اطلاع دی ہے۔