A U.S. Marine Corps F-35 fighter jet approaches the former Roosevelt Roads military base in Ceiba, Puerto Rico, September 30, 2025. (File photo: Reuters)
امریکی پابندیاں اٹھنے کے مثبت نتائج جلدی ملنا شروع ہوجائیں گے: ترکیہ
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیضان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ترکیہ کو امید ہے کہ پابندیاں اٹھنے کے بعد بہتر نتائج سامنے آنے لگیں گے اور امریکی ساختہ ایف 35 طیارے جلد خریدے جا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر دفاعی صنعتیں لگانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے اسی ہفتے نیٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے انقرہ کا دورہ کیا ہے کہ امریکہ ترکیہ پر روسی دفاعی نظام ایس 400 خریدنے کے سلسلے میں عائد کردہ پابندیاں اٹھا لے گا۔
وزیر خارجہ نے ترکیہ کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و ترکیہ دونوں میں یہ پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے ایک سیاسی خواہش موجود ہے۔ اس لیے متعلقہ وزراء معاملے کو طے کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
2020 میں امریکہ نے ترکیہ پر روسی دفاعی نظام ایس 400 خریدنے پر پابندی لگائی تھی۔ اب امریکہ نے انقرہ کے ایف 35 طیاروں کی خریداری کے پروگرام پر عائد کی گئی امریکی پابندیاں بھی اٹھا لی ہیں۔
اس سلسلے میں امریکی کانگریس نے بھی پابندیاں اٹھانے کی قرارداد منظور کر لی ہے تاکہ ترکیہ ایف 35 طیارے خریدنے کے پروگرام کو دوبارہ سے جوائن کر لے۔
خاقان فیضان نے کہا دو ایسے ایشوز ہیں جو ترکیہ اور امریکہ کے درمیان طے ہونے کے لیے امریکہ میں قانون سازی ضروری ہے۔ ایک وہ قانون ہے جس کے تحت امریکہ نے ترکیہ پر پابندیاں عائد کی تھیں اور دوسرا ایف 35 خریدنے سے متعلق ہے۔ اللہ نے چاہا تو یہ چیزیں جلدی مکمل ہو جائیں گی۔ لہذا دوسرے لفظوں میں میں یہ کہنا چاہ رہا ہوں کہ ہمارے لیے اس سلسلے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
ترکیہ سے شائع ہونے والے اخبار حریت نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ترکیہ ایس 400 دفاعی نظام خلیجی ملک کو بیچ سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ جلد سے جلد ہو۔ تاکہ ترکیہ امریکی ایف 35 طیارے خریدنے کے عمل کو آگے بڑھا سکے۔
ادھر روسی ترجمان دمتری پیسکوف سے جب یہ پوچھا گیا کیا روس نے ترکیہ کو ایس 400 دفاعی نظام ایک خلیجی ملک کو فروخت کرنے کی اجازت دی ہے؟ تو اس پر ترجمان نے کہا ہمارا ترکیہ سے رابطہ ہے اور یہ ایک حساس معاملہ ہے۔