امریکی صدر ٹرمپ

والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر میں طبی معائنہ کرایا ہے: ٹرمپ کا اعلان

ٹرامپ نے معائنے کا وقت نہیں بتایا، واضح نہیں نیا طبی معائنہ ہوا یا مئی کے آخر والا مراد ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سینٹر میں طبی معائنہ ابھی ابھی مکمل کیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس معائنے کے وقت کا تعین نہیں کیا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ٹرامپ کا کوئی نیا طبی معائنہ ہوا ہے یا وہ مئی کے آخر میں کیے گئے معائنے کا حوالہ دے رہے تھے۔ یاد رہے اس معائنے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ سب کچھ بالکل ٹھیک ہے۔

جون میں اسی 80 سال کے ہونے والے ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ سوشل ‘‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں نے ابھی والٹر ریڈ سینٹر میں ایک بہترین طبی معائنہ مکمل کیا ہے اور میں یہ معائنہ ہر چھ ماہ بعد کراتا ہوں ۔ میں نے ایک اور شناختی (ذہنی صلاحیت کا) ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی تھی اور میں واحد صدر ہوں جو ایسا کرتا ہے۔ تین بار میں ان سب میں نمایاں رہا۔ میں نے ہر سوال کا بالکل درست جواب دیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں