فائل فوٹو: یو ایس کیپیٹل بلڈنگ کے گنبد کا ایک منظر، امریکی ایوان نمائندگان میں سٹاپ گیپ اخراجات کے بل پر ووٹنگ کے دوران ایک جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن کو روکنے کے لیے جو دوسری صورت میں یکم اکتوبر کو واشنگٹن، ڈی سی یو ایس میں کیپیٹل ہل پر شروع ہو جائے گا

امریکی ایوان نمائندگان سے 1.15 ٹریلین ڈالر کا دفاعی بل منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ایوانِ نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ بل 212 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور ہوا۔ بجٹ میں اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

بل کی حمایت ریپبلکن اراکین کی اکثریت اور 6 ڈیموکریٹس نے کی۔ اس کے تحت امریکی وزیرِ دفاع پینٹاگون کے ایگزیکٹو ایجنٹ کی نامزدگی کریں گے۔

دوسری جانب کانگریس کے رکن تھامس میسی نے بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کو اسرائیل کے ساتھ ضم نہیں کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کی درخواست کی تھی۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سینیٹ کی فنڈز مختص کرنے والی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جس میں 30 ستمبر تک کے متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امریکی فوج پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے، دفاعی بجٹ میں کمی ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پینٹاگون کو مکمل فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں