1 جولائی 2025 کو پیرس، فرانس میں گرمی کی ابتدائی لہر کے دوران پونٹ الیگزینڈر III پل پر سورج سے بچانے کے لیے لوگ چھتری لیے ہوئے چل رہے ہیں۔ (رائٹرز)

فرانس: گرمی کی لہر کے دوران معمول سے 5700 زائد اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اہم یورپی ملک جو حالیہ دنوں میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا ہے اس نے گرمی کی اس لہر کے دنوں 17 جون سے 2 جولائی کے دوران اپنے 5764 شہریوں کی معمول سے ہٹ کر اموات ریکارڈ کی ہیں۔ یہ بات صحت سے متعلق حکام نے بدھ کے روز بیان کی ہے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ اضافی اموات محض گرمی کی لہر کی وجہ سے ہوئیں۔ حکام کے مطابق ان مختلف اموات کی وجوہات میں کئی الگ الگ وجوہ شامل ہیں۔

صت سے متعلق حکام نے البتہ پچھلے سال کے17 جون سے 2 جولائی کے دوران ہونے والی اموات کا ذکر کرتے ہوئے یہ تسلیم کیا ہے کہ سال 2025 کے دوران 5722 اموات گرمی کی شدت کی وجہ سے ہوئی تھیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں