پیرس کے مضافاتی علاقے سارسلیز میں 14 اپریل 2026 کو لوگ ایک دیوار کے قریب سے گذر رہے ہیں جس پر اسلام، یہودیت اور عیسائیت کی نمائندگی کرنے والی مذہبی علامات کو ملا کر لفظ کو ایکزسٹ (بقائے باہمی) لکھا ہوا ہے۔ (رائٹرز)
عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، فرانس نے چھے افراد کو حراست میں لے لیا
چھے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ انہیں اس ماہ کے شروع میں ایک ناکام حملے کے الزام کا سامنا کرنا ہو گا جس میں مبینہ طور پر پیرس کے نواحی علاقے سارسیلیز میں ایک یہودی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا، فرانسیسی انسدادِ دہشت گردی کے پراسیکیوٹر نے ہفتے کے روز کہا۔
بارہ جولائی کو تقریباً 300 افراد کو سارسیلیز سے نکالا گیا تھا جب عبادت گاہ کے قریب سے ایک مشکوک گاڑی ملی جس کے بعد چھے مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ سازش کا تعلق انتہاپسندی سے تھا۔