ایک لاک ہیڈ مارٹن ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) میزائل انٹرسیپٹر وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں نظر آ رہا ہے۔ 15 جولائی 2019۔ (رائٹرز)
امریکہ : پیٹریوٹ میزائل، تھاڈ دفاعی سسٹم اور ایل تھری حیرث کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ
امریکی دفاع کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے دفاعی ساز و سامان بنانے والی بڑی کمپنی لاک ہیڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ 7 سال کے لیے ایک فرم ورک پر مشتمل ہے۔ جس کے تحت امریکہ اپنے فضائی دفاع کے نظام تھاڈ اور میزائلوں کی پیداوار کو بڑھائے گا۔ ان میں دفاعی ضرورتوں کے لیے کام آنے والی اور فضا میں ہی میزائل حملے روکنے کے لیے کام آنے والے پیٹریوٹ میزائل کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
نیز پیٹریوٹ میزائل کے اہم پرزوں کی پیداوار بڑھانا ، ان کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا بھی معاہدے میں شامل ہے۔
خیال رہے 'ایل ڈی اے سی ایس' تھاڈ نامی دفاعی نظام کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں کام آتی ہے اور بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں روکنے کے لیے بروئے کار آتی ہیں۔
علاوہ ازیں ایران کے خلاف جاری امریکی جنگ اور مشرق وسطیٰ میں پیدا شدہ صورتحال کو امریکی اسلحہ کے ذخائر میں کمی ہونے سے بچانے کے لیے اس معاہدے کو مبصرین زیر بحث لارہے ہیں۔ اعلان کے مطابق بوئنگ اور ہنی ول کی پیداوار کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ جبکہ پی اے سی – 3 ایم ایس ای میزائلوں کے پرزے بھی تیار کروائے جائیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ ہتھیاروں کی پیداوار کو بڑھانے کو ترجیحا دیکھتی ہے اور اپنی طویل مدتی ضرورتوں کے لیے متحرک ہے۔ یہ بات پینٹاگون نے پیر کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔