ٹورنٹو پولیس اہلکار 10 مارچ 2026 کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے میں فائرنگ کے مقام کے ارد گرد کام کر رہے ہیں۔ (اے ایف پی)
کینیڈا : ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے کے نزدیک فائرنگ
ٹورنٹو میں قائم امریکی قونصل خانے کے نزدیکی علاقے میں پیر کے روز فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ۔ تاہم اس واقعے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔
کینیڈا کی پولیس کے مطابق چار ماہ کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے کہ ایک سفارتی مشن کے قریب گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ٹورنٹو پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا ہے پولیس حکام نے علاقے میں فائرنگ کی آواز سنی۔ جبکہ اس دوران فائرنگ کے خوف سے پرندے بھی ہوا میں اڑنے لگے۔
علاقے کو حفاظتی محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔ علاقے سے گولیوں کے خول ملے ہیں۔ تاہم کوئی شخص زخمی ہوا ہے نہ ہی کسی مشکوک شخص کی نشاندہی کی جا سکی ہے۔
امریکی قونصل خانے نے پولیس کی طرف سے فوری ریسپانس پر کینیڈین پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے 10 مارچ کو دو افراد نے امریکی قونصل خانے پر فائر کیے تھے۔ جنہیں کینیڈا کی پولیس نے قومی سلامتی سے متعلق معاملہ قرار دیا اور واقعے کے بعد امریکی و اسرائیلی عمارات کی حفاظت کو مزید سخت کر دیا گیا۔ ان دو اشخاص کو بعدازاں گرفتار کر لیا گیا جن کی عمر 18 اور 19 سال تھی اور مبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جو دوسری بار اسی انداز میں پیش آئے ہیں۔ کیونکہ اسی طرح کے واقعات ماہ مارچ میں بھی پیش آچکے ہیں۔