null
مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں 800 مکانات کی تعمیر کی منظوری
عالمی برادری کی جانب سے مخالفت کے باوجود
برطانوی خبر رساں ایجنسی 'رائیٹرز' کے مطابق وزارت تعمیرات عامہ ومنصوبہ بندی کمیٹی نے مشرقی بیت المقدس میں گیلو کالونی کے نشیبی علاقے میں 797 نئے مکانوں کی تعمیر کے لیے تعمیراتی فرموں سے ٹینڈر طلب کیے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے مشرقی بیت المقدس پر سنہ 1967ء کی چھے روزہ عرب ۔ اسرائیل جنگ میں قبضہ کیا تھا، جس کے بعد تل ابیب نے یکطرفہ طور پر شہر کو اسرائیلی ریاست ضم کر لیا جس کے بعد یہاں جنگی بنیادوں پر یہودیوں کو لا کر بسایا جا رہا ہے تاکہ خطے کی عرب شناخت ختم کی جا سکے۔ عالمی سطح پر بیت المقدس کی حیثیت ہنوز متنازعہ ہے اور دنیا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ تسلیم نہیں کیا ہے۔
اسرائیل میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی مخالف یہودی تنظیم 'Peace Now' کے ایک مرکزی عہدیدار ہاگیٹ اوفران کا کہنا ہے کہ گیلو کالونی میں نئے مکانات کی تعمیر جلد شروع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔