null
جدہ میں زمین میں مدفون شراب کے مٹکے برآمد
شراب کی تیاری میں ملوث تارکین وطن گرفتار
جدہ گورنری میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ سعود العبیدی نے 'الحیاہ' اخبار کے سعودی ایڈیشن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی پولیس کے اہلکاروں نے جدہ کی السامر کالونی سے پانچ افریقی پاشندوں کو حراست میں لیا ہے جو شراب کی تیاری اور اس کی جدہ میں ترویج کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا ملزمان شراب کی تیاری میں صافی اور گدلا پانی استعمال کیا کرتے تھے۔ اس کے بعد وہ خصوصی مٹکوں میں اس مواد کو زمین کے اندر کئی دنوں کے لئے دبا کر رکھ چھوڑتے تھے۔
مذہبی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ ہم نے بلدیہ کی مدد سے زمین میں دبائے گئے گھڑوں کو باہر نکالا ہے۔ چھے مٹکوں میں دو ہزار لٹر شراب سٹور کی گئی تھی۔ حکام نے شراب کی چار سو تیار بوتلیں بھی چھاپے کے دوران برآمد کیں، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔