jordan palestinians road accident flag

اردن: عمرہ ادائی سے واپس آنے والے 16 فلسطینی جاں بحق

پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کی کارروائی جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عمرہ ادائی کے بعد وطن واپس آنے والے فلسطینیوں کی بس غرب اردن میں بحر مردار کے قریبی علاقے میں سامنے آنے والے ایک بھاری ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ اردنی شہری دفاع ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے اس حادثے میں سولہ فلسطینی جاں بحق جبکہ متعدد دوسرے زخمی ہو گئے۔

ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان بریگیڈئر فرید الشرع نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ بس کے مسافر سعودی عرب سے عمرہ ادائی کے بعد واپس آ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ٹرک ڈرائیور بھی حادثے میں ہلاک ہو گیا، بس میں سوار افراد جن کی حتمی تعداد کا تعین نہیں ہو سکا، زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بریگیڈئر الشرع کے مطابق شہری دفاع کا عملہ حادثے کے بعد بری طرح تباہ ہونے والی بس کے ڈھانچے سے نعشوں اور زخمیوں کو تادیر ریسکیو کرنے میں مصروف رہا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں